ھفتہ 19 ستمبر 2020

شوٹنگ کے دوران آوارہ کتے نے اداکار کیساتھ کیا کیا؟

What did the stray dog do to the actor during the shooting / Dharti News
فوٹو فائل : رائٹرز
انقرہ : اسٹریٹ اداکار کو زخمی ہونے کی اداکاری کے دوران بے ہوش دیکھ کر کتے سے رہا نہ گیا اور وہ اس کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آوارہ کتے کا یہ دلچسپ واقعہ ترکی میں اس وقت پیش آیا جب کچھ اداکار سڑک پر اپنی پرفارمنس کا براہ راست مظاہرہ کررہے تھے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نعمان نامی اسٹریٹ اداکار پرفارمنس کے دوران جیسے ہی بے ہوش ہونے کی اداکاری کرتا ہے تو اس دوران ایک کتا بھی پرفارمنس میں شامل ہوجاتا ہے۔


ویڈیو میں نظر آنے والا کتا کوئی تربیت یافتہ اعلیٰ نسل کا کتا نہیں بلکہ ایک گلیوں چوراہوں میں پھرنے والا آوارہ کتا ہے لیکن اس کتے سے انسان کو بے ہوش دیکھ کر رہا گیا تو وہ اپنا چہرہ اداکار کے چہرے پر رکھ دیا تاکہ خیریت دریافت کرسکے۔
کتے کو دیکھ کر دیگر اداکاروں نے اسے ہٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس وقت تک نہیں ہٹا جب بےہوشی کی ایکٹنگ کرنے والا اداکار خود نہیں اٹھا۔

اداکار نعمان کا کہنا ہے کہ جب کتے نے اپنا چہرہ میرے قریب کیا تو مجھے کچھ گرمائش محسوس ہوئی تو مجھے لگا میرے ساتھی اداکار ہیں لیکن مجھے اس وقت بہت خوشی ہوئی کتے میرے چہرے کے بوسے لینا شروع کیے، وہ ایک جذباتی لمحہ تھا جب اس کتے نے جانور ہوکر میری مدد کی۔

نعمان کا کہنا تھا کہ میں اگلے روز پھر اس جگہ پر گیا تاکہ اس کتے کو دیکھ سکوں لیکن وہ دوبارہ مجھے اس مقام پر نظر نہیں آیا۔