ھفتہ 19 ستمبر 2020

’جنرل قاسم سلیمانی کے قتل بدلہ لینے کا سوچا تو ۔۔ ۔‘امریکی صدرکی ایک مرتبہ پھر ایران کو دھمکی

If you think of revenge for the assassination of General Qasim Soleimani ... The US president once again threatened Iran / Dharti News
فوٹو فائل : رائٹرز
  • واشنگٹن(دھرتی نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے ایران کو امریکا پر حملے کی صورت میں انتہائی شدت سے جواب دینے کی دھمکی دے دی۔

  • ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر قحملے کا سوچا بھی تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائےگا۔

فوٹو فائل / ٹویٹر

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی، امریکی فوجیوں کے قتل اور کئی سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی نوعیت کے حملے کا جواب ایران کو ہزار گنا زیادہ سنگین حملے سے دیا جائے گا۔