جمعہ 18 ستمبر 2020

کورونا کیسزسامنے آنے کے بعد اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا

The private university in Islamabad was sealed after the Corona cases came to light / Dharti News
فوٹو فائل : رائٹرز

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کا دباو¿ کافی حد تک کم ہوتا نظر آ رہا ہے اور آج سے تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے تعلیمی ادارے کا نام لیے بغیر اس بات کی تصدیق کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں کورونا کے 16 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد نجی یونیورسٹی سیل کر دی گئی ہے جبکہ وبا کے پھیلاو کوروکنے کے لیے کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ ان 16 لوگوں سے مزید کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہ کن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند تھے جو آج 6ماہ بعد کھل گئے ہیں،ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں،کورونا کے باعث بچوں اور اساتذہ کے لیے فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے درمیان مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ جگہ جگہ کوروناسے بچاو کی ہدایات بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام سی ای اوز اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے،طلبا کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا،گروپ اے، کی کلاسز سوموار، بدھ اور جمعہ کو ہونگی جبکہ گروپ بی کی کلاسز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی۔23

ستمبر سے چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت میں تدریس کاعمل بحال ہوگا جبکہ 30ستمبرسے پرائمری کلاسیں بھی شروع ہوجائیں گی۔