اتوار 20 ستمبر 2020

ایک کچھوے کو سڑک پار کروانے کے لیے ٹریفک روکنے والے پاکستانی وارڈن کی ویڈیو وائرل، شہریوں کے دل جیت لیے

Video of Pakistani warden blocking traffic to make a turtle cross the road goes viral, wins hearts of citizens / Dharti News
فوٹو فائل : رائٹرز

راولپنڈی(دھرتی نیوز ) جانوروں کے ساتھ رحم دلی ایسا احسن جذبہ ہے کہ ہمارے دین اسلام نے بھی اس کی پرزور تاکید کی ہے اور جگہ جگہ جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔

روالپنڈی میں ایک ٹریفک وارڈن نے جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو لوگ اس وارڈن کے جذبے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹریفک وارڈن ایک شاہراہ پر ٹریفک کو روک کر ایک کچھوے کو سڑک سے گزار رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وارڈن اس شاہراہ پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اس نے ایک طرف سے کچھوے کو شاہراہ پر چڑھتے دیکھا جو دوسری طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Traffic warden helping a tortoise Turtle to cross the road, Rawalpindi Pakistan from r/HumansBeingBros