جمعرات 25 اپریل 2024

لاک ڈاﺅن کے دوران کنواروں نے زیادہ خوش وقت گزارا یا شادی شدہ افراد نے؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا

لاک ڈاﺅن کے دوران کنواروں نے زیادہ خوش وقت گزارا یا شادی شدہ افراد نے؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا
فوٹو فائل : رائٹرز

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کے دوران کنوارے لوگ زیادہ خوش رہے یا شادی شدہ؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق آسٹریا کی ڈینوبے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کی ذہنی صحت، ڈپریشن اور پریشانی کا معائنہ کیا اور اس کا ان کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ 

ان نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران ان شادی شدہ لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا جن کا ازدواجی تعلق بہت اچھا تھا۔

دوسرے نمبر پر کنوارے لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا۔ ایسے شادی شدہ لوگ جن کا ازدواجی تعلق ناخوشگوار تھا ان کا لاک ڈاﺅن کے دوران گھر پر وقت انتہائی خراب گزرا، جس کے ان کی ذہنی صحت پر واضح اثرات پائے گئے۔

تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ناقص ازدواجی تعلق میں رہنے سے کنوارا رہنا زیادہ بہتر ہے۔“

Facebook Comments