ھفتہ 19 ستمبر 2020

رخصتی کے تنازعی پر ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا، پریشان کن خبرآ گئی

Mother and daughter killed over leave dispute, disturbing news / Dharti News
فوٹو فائل : رائٹرز

سرگودھا (دھرتی نیوز) خوشاب کے علاقہ حویلی چراغ میں رخصتی سے انکار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق مبینہ طورپر 22 سالہ ملزم تحسین کا ایم فل کی طالبہ مدیحہ گل کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

مدیحہ گل اس رشتہ پر تیار نہ تھی اور طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم اسے رخصت کرواکر زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔

ملزم تحسین نے اس بات پر لڑکی کے گھر میں گھس کر مدیحہ اور اس کی والدہ کوقتل کردیااور فرار ہوگیا۔

دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔