ھفتہ 20 اپریل 2024

ٹائی ٹینک کیسے تباہ ہوا؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

ٹائی ٹینک کیسے تباہ ہوا؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کا مضبوط ترین خیال کیا جانے والا بحری جہاز ٹائی ٹینک اپنے پہلے ہی سفر میں غرق ہو کر سمندر کی تہہ میں چلاگیا تھا۔ 

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کے متعلق کئی تحقیقات سامنے آچکی ہیں تاہم نئی تحقیق میں شمسی طوفان کپتان کی رہنمائی کرنے والے نظام میں خلل کی وجہ قرار دیا گیا ہے.

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی بہت سے وجوہات بیان کی جاتی ہیں تاہم اب امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی طوفان نے کپتان کی رہنمائی کرنے والے آلے میں خلل ڈالا تھا جس وجہ سے جہاز راستہ بھٹک کر اس برفانی تودے تک جا پہنچا جس سے ٹکرا کر وہ ڈوب گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شمسی طوفان کے باعث جہاز میں کپتان کی رہنمائی کرنے والا نظام متاثر ہوا اور جہاز چٹان سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

کپتان کی طرف سے وائرلیس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات بھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکے۔

بدقسمت جہاز کے ڈوبنے پر ٹائی ٹینک جیسی مقبول فلم بھی بنائی گئی۔

کچھ عرصہ قبل ماہرین نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ اس کے برفانی گلیشیئر سے ٹکرانا نہیں بلکہ جہاز میں ہولناک آتشزدگی تھی۔

تودے سے ٹکرانے سے قبل ہی اس کا ڈھانچہ آگ لگنے کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا تھا۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک 1912 میں بحراوقیانوس میں کینیڈا کے قریب برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوا تھا حادثے میں ڈیڑھ ہزار افراد جان سے گئے تھے۔

Facebook Comments