ھفتہ 20 اپریل 2024

دہشت ناک حادثے نے دل دہلا دیے، ویڈیو وائرل

دہشت ناک حادثے نے دل دہلا دیے، ویڈیو وائرل
فوٹو :فائل
انقرہ: ترکی میں پیش آنے والے خطرناک حادثے کی ویڈیو نے رونگٹے کھڑے کردیے، دکان کے باہر موجود بچے گاڑی کی ٹکر سے بال بال بچ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہشت ناک حادثہ ترک شہر گازیانتپ میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی بے قابو ہوکر دکان میں جاگھسی، خوش قسمتی سے شاپ کے باہر موجود بچوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جس دکان سے گاڑی ٹکرائی اسی شاپ میں بچوں کے والدین خریداری کررہے تھے، حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک بچی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ دوسرا جو پُش چیئر(دھکا دینے والی بچوں کی گاڑی) میں بیٹھا تھا اسے قدرت نے بچایا۔
اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے فوراً بعد اطراف میں افراتفری مچ گئی، لوگ متاثرین کو بچانے کے لیے جائے حادثہ پر پہچنے لگے، کئی لوگوں نے اپنی گاڑی روک کر زخمیوں کی مدد کی۔

Facebook Comments