ھفتہ 20 اپریل 2024

اٹلی: مقامی راہنماؤں کا مسلم لیگ نون کی یورپی قیادت کو خراجِ تحسین

اٹلی: مقامی راہنماؤں کا مسلم لیگ نون کی یورپی قیادت کو خراجِ تحسین
فوٹو :قمر ریاض خان کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ

اٹلی: مقامی راہنماؤں کا مسلم لیگ نون کی یورپی قیادت کو خراجِ تحسین

مسلم لیگ نون اٹلی کے راہنما راجہ اشتیاق احمد اور ان کے ساتھیوں نے مسلم لیگ نون کے یورپی یونین کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان، قائم مقام صدر مسلم لیگ نون اٹلی چوہدری عمران لیاقت حقیقہ اور سینئر راہنماء مسلم لیگ نون اٹلی شاہد انور بٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

راجہ اشتیاق احمد کے مسلم لیگی ساتھیوں جن میں  چوھدری الیاس، چوھدری اعجاز حسین، ملک شبیر حسین، معظم حسین، حکیم امانت ورک اور مرید حسین شامل ہیں؛ نے مرکزی قیادت کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا۔

فوٹو ، فائل

 ان کا کہنا تھا کہ قمر ریاض خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے کی جانے والی کاوشیں لائقِ صد تحسین ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کے لیے جس طرح بے لوث اور مخلص ہو کر کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ 

راجہ اشتیاق احمد اور ان کے ساتھیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ  قمر ریاض خان اور عمران لیاقت حقیقہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے باعث پارٹی یورپی یونین بالخصوص اٹلی میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ اٹلی کے تمام راہنماء اور کارکنان مل کر اپنی قیادت کا ساتھ دیں گے اور نظریاتی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments