ھفتہ 20 اپریل 2024

21ویں سالگرہ پر روتی ہوئی لڑکی، اس کے باپ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر کوئی داد دے، زندگی کے بارے میں نظریہ بدل گیا

21ویں سالگرہ پر روتی ہوئی لڑکی، اس کے باپ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر کوئی داد دے، زندگی کے بارے میں نظریہ بدل گیا
فوٹو :فائل
ئئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم لوگوں میں اکثریت ایسی ہے جو خود پر دوسروں کی رائے کو مقدم جانتے ہیں اور ان کی زندگی یہ سوچتے ہوئے گزرتی ہے کہ دوسرے کیا سوچیں گے۔
تاہم ایک بھارتی باپ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کے دن لوگوں کے لیے روتے ہوئے دیکھا تو ایسی نصیحت کر دی کہ اپنی بیٹی کی زندگی ہی بدل ڈالی۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق اس لڑکی کا نام روپاشری ہے جس نے اپنے باپ کی واٹس ایپ کی گئی اس نصیحت کا سکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
روپا شری کی 21ویں سالگرہ تھی اور وہ صبح کے وقت رو رہی تھی۔
اس کے والد نے ہسپتال پہنچ کر، کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے، اسے واٹس ایپ پر یہ پیغامات بھیجے۔
 اس کے والد نے لکھا کہ ”سالگرہ مبارک مینو بیٹا! آج صبح میں نے تمہیں روتے ہوئے دیکھااور میں تمہیں کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے لیے رونا چھوڑ دو جو تمہارے قابل ہی نہیں ہیں۔
اب تک 21سال کی وہ گئی ہو اور تمہیں اپنی وقعت معلوم ہونی چاہیے۔
زندگی میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، تم اس چیز کو بدل نہیں سکتی ہو۔ چنانچہ اپنی قدر پہچانو اور اپنی ذات کو دوسروں پر ترجیح دینا سیکھو۔
لوگوں کے لیے رونے سے بہتر ہے تم بریانی کے لیے رو لیا کرو۔“روپاشری کے والد نے اپنی بیٹی کو مزید نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ”تمہیں اپنی خوراک میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
دن بدن تم ہاتھی کا بچہ بنتی جا رہی ہو۔
اور ہاں! اگلی بار جب تمہیں کوئی ہراساں کرے تو بہتر ہو گا کہ تم اس کی کوئی ہڈی توڑ ڈالو اور اسے ہمارے ہسپتال لے آﺅ۔سالگرہ مبارک۔“روپاشری کا کہنا ہے کہ اس کے والد کی اس نصیحت نے اس کا زندگی کے متعلق نظریہ ہی تبدیل کر ڈالا ہے اور اب وہ یکسر مختلف لڑکی بن گئی ہے۔ اس کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 13ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

Facebook Comments