بدہ 17 اپریل 2024

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا
فوٹو :فائل

cسوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین کے آگے سلو موشن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔

وہ ویڈیو کیلئے بہترین شاٹ کے چکر میں اتنا قریب چلا گیا کہ ٹرین کے انجن سے ٹکرا کر گر پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ نوجوان کس طرح بے قابو ہر کر گرا اور ٹرین کے پہیوں کے نیچے جاتے جاتے بچا۔

حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان کی شناخت عمیر حیات کے نام سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325PPC کے تحت 122A1

کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments