جمعرات 25 اپریل 2024

وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر مہمانوں کو ایکسپائر مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل

وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر مہمانوں کو ایکسپائر مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل
فوٹو : رائٹرز

وہاڑی(دھرتی نیوز) دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ،آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کو دئیے گئے کھانوں میں ایکسپائری مصالحے ڈالنے کا انکشاف ہوا۔

ہوٹل کے مالک کیخلاف کارروائی کی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کا افتتاح کیا تھا۔

تقریب کے دوران پیش کئے گئے کھانے میں ایکسپائری مصالحے استعمال کئے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے کارروائی بھی کی گئی لیکن ہوٹل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ٹبہ سلطان پور سمیت حلقہ پی پی235 میں کوئی بھی نیا منصوبہ یا ترقیاتی فنڈز کا اعلان نہ ہو سکا جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا ہے۔

Facebook Comments