جمعرات 25 اپریل 2024

حب میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ با اثر شخص نے بچے سے زیادتی کے بعد تیزاب میں جلا ڈالا

حب میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ با اثر شخص نے بچے سے زیادتی کے بعد تیزاب میں جلا ڈالا
فوٹو: نور اللہ بزنجو، حب

 حب(نور اللہ بزنجو، نمائندہ دھرتی نیوز) حب داروں ہوٹل کے قریب ایک بااثر شخص نے  12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد بچے کے جسم پر تیزاب پھینک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  یہ انسانیت سوز واقعہ حب کے داروں ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے۔ جہاں ایک با اثر شخص نے بارہ سالہ بچے کو زیادتی کرنے کے بعد اس کے جسم پر تیزاب پھینک کر جلا ڈالا۔

دھرتی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔  مظلوم کے خاندان نے وزیراعلی  بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

فوٹو: نور اللہ بزنجو، حب

بتاتے چلیں کہ حالیہ کچھ دنوں میں ملک میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور معصوم بچوں پر ظلم و تشدد کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ ترین دلخراش واقعہ حب میں پیش آیا ہے جس نے انسانیت کو بھی شرما دیا ہے۔ 

مقامی بااثر شخص نے درندگی کی تمام حدیں پار کر لیں اور بارہ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد اس کے جسم کو تیزاب سے جلا ڈالا ہے۔ حیوانیت کا یہ مظاہرہ جس شخص کی جانب سے کیا گیا ہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

Facebook Comments