جمعرات 28 مارچ 2024

دفتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کورونا لگ سکتا ہے

دفتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کورونا لگ سکتا ہے
کمپیوٹر کے کی بورڈ سے وائرس منتقل ہوسکتا ہےـــفوٹو فائل

دفاتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کورونا لگ سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ دفاتر میں کئی چیزیں اور مقامات ایسے ہیں جہاں سے کسی کو بھی کورونا وائرس لگ سکتا ہے-

لفٹ کے بٹن اور دروازوں کے ہینڈل سے احتیاط ضروری ہے- فوٹو: :دھرتی نیوز

اخبار 24 کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے توجہ دلائی کہ پرنٹرز، لفٹ کے بٹن، دروازوں کے ہینڈل اور ایک سے زیادہ افراد کے زیر استعمال قہوے کے برتن کورونا وائرس کا سبب بن سکتے ہیں- انہیں چھونے سے کسی بھی شخص میں کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے-

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے مزید بتایا کہ تنگ اور مصروف ترین مقامات مثلا لفٹ میں وائرس منتقل ہونے کا بہت زیادہ امکان رہتا ہے-

کمپیوٹر کے کی بورڈ سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے کیونکہ کی بورڈ کے بٹنزپر وائرس اور جراثیم لمبی مدت تک بسیرا کرتے ہیں 

 

Facebook Comments