جمعرات 25 اپریل 2024

اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری، قومی احتساب بیورو نے ایسا اعلان کردیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری، قومی احتساب بیورو نے ایسا اعلان کردیا  کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، نیب افسران قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس  میں تمام ڈی جیز  نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔

اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نوازشریف ، آصف زرداری ،شوکت عزیز کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز،اسلم رئیسانی ، رانا ثنا اللہ ، اسحاق ڈار، سعد رفیق ، ڈاکٹر عاصم اقبال ، احسن اقبال اور دیگر سیاسی شخصیات کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

حسن نواز، حسین نوا، احد چیمہ فواد حسن کے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔خیبر بینک، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی ، کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق بی آرٹی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، نیب افسران قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Facebook Comments