جمعہ 29 مارچ 2024

سکول کھلتے ہی پہلے 3 دنوں میں کتنے بچے کورونا کا شکار ہوگئے؟ پریشان کن اعداد و شمار جاری

سکول کھلتے ہی پہلے 3 دنوں میں کتنے بچے کورونا کا شکار ہوگئے؟ پریشان کن اعداد و شمار جاری
فوٹو :فائل

لاہور (دھرتی نیوز) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکول کھلنے کے پہلے 3 دنوں کے دوران 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق اب تک سرکاری سکولوں کے 13 ہزار 796 بچوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ نجی سکولوں کے ایک ہزار 566 بچوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اب تک 34 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 7، بھکر میں ایک بچہ اور ایک سکول ملازم جبکہ لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس سکول میں 2 یا 2 سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگی اس سکول کو 5 دن کیلئے بند کردیا جائے گا۔

Facebook Comments