بدہ 24 اپریل 2024

ماسک نہ پہننے والوں کو کورونا سے ہلاک شدگان کی قبریں کھودنے کی سزا

ماسک نہ پہننے والوں کو کورونا سے ہلاک شدگان کی قبریں کھودنے کی سزا
فوٹو : رائٹرز

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت نے سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب ماسک نہ پہننے والے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے قبریں کھودیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے علاقے گریسک میں 8 افراد کو کوروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جنہیں سزا کے طور پر ایک قبرستان میں کورونا وائرس کے ہلاک شدگان کی قبریں کھودنے کی سزا دی گئی تاکہ وہ اس وبا کو سنجیدگی سے لیں۔

ایک ضلعی رہنما سے منسوب بیان کے مطابق “کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی قبریں کھودنے کیلئے اب تک ہمارے پاس بس 3 گورکن تھے، تو میں نے سوچا کیوں نہ ماسک نہ پہننے والوں کو ان گورکنوں کے ساتھ کام پر لگایا جائے”۔

مقامی قانون کے مطابق اگر کوئی شہری پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو ضلعی انتظامیہ اسے جرمانہ یا کمیونٹی سروس جیسی سزا سنا سکتی ہے۔

ضلعی رہنما نے 2 لوگوں کو ایک قبر کہ ذمہ داری سونپی ہے ایک کا کام قبر کھودنا جب کے دوسرے شخص کی ذمہ داری تابوت کو قبر میں رکھنا ہوگا، جب تک وہ ماسک پہننے کی حامی نہیں بھر لیتے۔

Facebook Comments