ھفتہ 20 اپریل 2024

چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار ، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی  گرفتار ، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی
فوٹو :فائل

لاہور(دھرتی نیوز) مصری شاہ کے علاقے میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہمسائے کے 2سالہ بچے کے گھر میں آکر گندگی پھیلانے پردونوں بھائیوں کی بیویوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی اور اس معمولی لڑائی پر بڑے بھائی لیاقت علی نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی قاسم علی پر فائرنگ کر دی تھی۔

ملزم لیاقت علی کی فائرنگ سے مقتول قاسم علی سر میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیاتھا جس کے بعد قاسم علی میو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کو آج گرفتار کر لیا گیا،دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے اور ایک ہی گھر میں اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

Facebook Comments