جمعہ 26 اپریل 2024

“اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ روک سکو تو روک لو!”

“اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ روک سکو تو روک لو!”
فوٹو :فائل

لاہور (دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی جس کے بعد  حکومت، نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب روکنے کے لیے متحرک ہو گئی۔

نوازشریف کی تقریر دکھانے کی صورت میں وزراء کے پیمرا اور دیگر آپشن استعمال کرنے کے بیانات پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور کہا کہ “اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ روک سکو تو روک لو!”

ٹوئٹر پر مریم نوز نے لکھا کہ ” کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاء اللّہ روک سکو تو روک لو!”

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی نواز شریف کا بیان دکھانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
وہ ایک صارف کی تجویز کا جواب دے رہی تھیں جس میں اس کا کہناتھاکہ ” نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرنا چاہئے تاکہ اسے پاکستان میں بلاک کرنا ممکن نہ ہو”۔

خیال رہے کہوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا یہ بھی کہنا تھا یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹیز کرے اور بھاشن دے-

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

24

گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق،645 نئے کیس رپورٹ
ادھروزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نوازشریف مفرور اور اشتہاری ہیں،اگر کوئی منفی سیاسی سرگرمی ہوئی تو نتائج سخت ہوں گے
صوبائیوزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ کوتحفظ دینے کےلئے کل اے پی سی ہوگی، اے پی سی کاایجنڈا لوٹ مار کوتحفظ دیناہے،فیٹف قوانین پر اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کی کچھ دو کچھ لوکی پالیسی ناکام ہوچکی،اپوزیشن جماعتوں کولگتاہے فیٹف پرحکومت سمجھوتہ کریگی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان صاحب احتساب کے جلوے کی فکرکریں،وزیراعظم کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں،ان لوگوں کوجگ ہنسائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا،آل شریف اورآل زرداری کی کہانی ایک ہی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ جس بھی کام میں مریم صفدرنے ہاتھ ڈالاوہ جگ ہنسائی کاباعث بنا،مریم صفدرجس کام پرہاتھ رکھیں گی اس کابیڑہ غرق ہوجائےگا،انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان احتساب کے جلوے کی فکرکریں حلوے کی نہیں،وزیراعظم ملکی خزانے کوحلوہ نہیں سمجھتے۔

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج کیا جائے گا، وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن
صوبائی وزیر نے کہاکہ نوازشریف مفروراوراشتہاری ہیں،اگرکوئی منفی سیاسی سرگرمی ہوئی تونتائج سخت ہوں گے،شہبازشریف کے معاملات سیٹ ہیں،شہبازشریف کواپنی اور بیٹے کی فکر ہے،ان کواے پی سی سے کیالینادینا،نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،شہبازشریف اپنی سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے،نوازشریف صاحب، حسن نواز،حسین نواز،علی عمران کوبھیج کرجیل بھروتحریک شروع کریں۔

Facebook Comments