جمعرات 25 اپریل 2024

بھارت کی معروف اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

بھارت کی معروف اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا
فوٹو : رائٹرز

بنگلورو (دھرتی نیوز) بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق سنجنا گلرانی کو کچھ روز پہلے ہی منشیات کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے جس کے بعد ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آنے لگیں۔

سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر گلرانی ہے اور انہوں نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا جس کی تصدیق بنگلورو کی دینی درسگاہ دارالعلوم شاہ ولی اللہ نے کی ہے۔

دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم مولانا زین العابدین کے مطابق سنجنا گلرانی نے 9 اکتوبر 2018 کو اسلام قبول کیا تھا ۔

انہیں محکمہ شرعیہ کرناٹک نے اسلام قبول کرنے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ماہرہ رکھا تھا۔

 انہیں اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیٹ عدالتی حکم پر جاری کیا تھا۔

انہوں نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے ایفی ڈیوٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے اسلام کے بارے میں سنتی آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے اندر تجسس پیدا ہوا اورانہوں نے اسلام کو سمجھنے کی کوشش کی۔

اس کیلئے انہوں نے اسلام کا نہ صرف مطالعہ کیا بلکہ مسلمانوں سے بات چیت کی جس کے بعد وہ اسلام کے اصولوں سے بہت متاثر ہوئیں۔

Facebook Comments