ھفتہ 20 اپریل 2024

ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد نواز شریف کا تہلکہ خیز پہلا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا

ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد نواز شریف کا تہلکہ خیز پہلا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کریں گے ،اس حوالے سے میڈ یا پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں لیکن دوسری جانب نواز شریف نے اے پی سی میں خطاب سے ایک دن پہلے ٹوئٹر جوائن کر لیا ہے اور اس پر اپنا پہلا پیغام بھی دے دیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پہلے پیغام میں نواز شریف نے لکھا ہے ”ووٹ کو عزت دو “۔

نواز شریف کے سوشل میڈیا پر انٹری مارنے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستان میں #TwitterWelcomesNawazSharif ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ٹوئٹر جوائن کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کا ٹوئٹر پر آنے کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے، انہوں نے ساتھ ہی نواز شریف کو ٹوئٹر ہینڈل بھی مینشن کیا۔

Facebook Comments