ھفتہ 20 اپریل 2024

” ٹھرک نہ جھاڑیں، آپ ابلیس ہو، شیطان ہو، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے ” حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ویڈیو کال سامنے آگئی

” ٹھرک نہ جھاڑیں، آپ ابلیس ہو، شیطان ہو، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے ” حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ویڈیو کال سامنے آگئی
فوٹو :فائل

اسلام آباد (دھرتی نیوز) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار اور متنازعہ مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ایک ویڈیو کال منظر عام پر آگئی جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو خوب کھری کھوٹی سنا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کال میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا ” میں نے آپ کی تقاریر اور فضول بکواس سننے کیلئے کال نہیں کی، میں نے آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ اسلام کے پیروکار بن رہے ہو، آپ مفتی دین بن رہے ہو۔”

اس پر مفتی عبدالقوی نے کہا ” میری ہر طرح کی بکواسات آپ کے سر پر قربان، آپ اپنا چہرہ تو دکھائیں ناں ۔”

اس پر حریم شاہ اکھڑ گئیں اور کہا ” ٹھرک نہ جھاڑیں ، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے، آپ شیطان ہو، آپ ابلیس ہو، آپ ابلیس کے بھی باپ ہو، آپ نے پورے ملک میں اسلام کو بدنام کرکے رکھا ہوا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی۔”

Facebook Comments