جمعرات 25 اپریل 2024

نواز شریف کے پہلے ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے علی زیدی کا شرمناک رد عمل آگیا

نواز شریف کے پہلے ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے علی زیدی کا شرمناک رد عمل آگیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف نے پہلا ٹوئٹ کیا تو وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے اس پر شرمناک رد عمل دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں لکھا کہ ”ووٹ کو عزت دو “۔

اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں اور لکھا کہ ”اوربے غیرتوں کو ووٹ نہیں دو“۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے آج ہی ٹوئٹر جوائن کیا ہے جس کا اعلان ان کی صاحبزادی نے کیا تھا اور اپنے اکاونٹ سے نواز شریف کا ٹوئٹر ہینڈل بھی مینشن کیا تھا ۔

نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹر جوائن کر نے کے بعد ہزاروں لوگوں نے انہیں فالو بھی کرلیا ہے ۔

Facebook Comments