بدہ 24 اپریل 2024

دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار ہوگئی

دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار ہوگئی
فوٹو فائل : رائٹرز
واشنگٹن/لندن/دہلی: (دھرتی نیوز ) دنیا بھر میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار 86 ہوگئی جبکہ وبائی مرض سب اب تک 9 لاکھ 61 ہزار مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کروناوائرس کے وار جاری ہیں، امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔
پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔
دنیا میں 3 کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار 86افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار ہوگئی۔مودی سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے جہاں متاثرین کی تعداد54 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران مزید92 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے اور ہلاک افراد کی تعداد86 ہزار ہوگئی۔ یورپ میں کروناکی دوسری لہر بڑھنے لگی ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں پابندیاں سخت کردگئیں۔
فرانس میں مزید ساڑھے 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ میں 4 ہزار 400 سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔
مندرجہ بالا سمیت دیگر کئی مملک بھی مہلک وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments