جمعہ 26 اپریل 2024

کرونا کو شکست دینے والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

کرونا کو شکست دینے والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے
فوٹو :فائل

واشنگٹن :(دھرتی نیوز) ماہرین نے کرونا وائرس سے نجات پانے مریضوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا لیکن ڈاکٹروں کی کاوشوں اور عوام کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے لاکھوں متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کو شکست دینے والے افراد میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کرونا سے نجات پانے کے بعد متاثرین کو بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔

کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو مارچ میں عالمی وبا قرار دے دیئے جانے کے چھ ماہ بد اب ایسی علامات کا سامنا کرنے والے لوگوں پر تحقیقی کام شروع ہوا ہے۔

Facebook Comments