جمعرات 28 مارچ 2024

گلاب کے پھول پر بیٹھے خطرناک ’نیلے سانپ‘ کی ویڈیو وائرل

گلاب کے پھول پر بیٹھے خطرناک ’نیلے سانپ‘ کی ویڈیو وائرل
فوٹو :فائل

ماسکو:(دھرتی نیوز) آپ نے دنیا میں مختلف رنگوں کے سانپ دیکھے ہوں مگر نیلے رنگ کا سانپ بہت کم ہی دیکھا ہوگا، گلاب کے پھول پر بیٹھے نیلے سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کے چڑیا گھر میں نیلے سانپ، سفید سانپ کی ہی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے،تاہم سفید سانپ کی نسل میں سے زیادہ تر سنہرے سانپ نکلتے ہیں جبکہ نیلے رنگ کے سانپ کی اقسام بہت کم پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک نایاب نسل سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نیلے رنگ کے ایک سانپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سانپ گلاب کے پھول پر بیٹھا ہوا ہے اور مسلسل اپنی زبان سے زہر نکال رہا ہے۔

نیلا سانپ دِکھنے میں جتنا خوب صورت نظر آتا ہے یہ اتنا ہی خطرناک بھی ہے اور یہ ایک زہریلا سانپ ہے جس کے ڈسنے سے کافی نقصان پہنچتا ہے اور اس کا زہر فوراً ہی جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ نیلے سانپ کی جوڑی سے جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بیشتر ہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔

Facebook Comments