جمعرات 28 مارچ 2024

میٹرک میں نمبر کم آنے پر طالب علم نے موت کو گلے لگالیا

میٹرک میں نمبر کم آنے پر طالب علم نے موت کو گلے لگالیا

حافظ عدیل میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سے انتہائی دلبرداشتہ تھا

سرگودھا (دھرتی نیوز) میٹرک کے امتحانات میں نمبر کم آنے پر دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں واپڈا کالونی جھنگ موڑ کا رہائشی حافظ عدیل میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سے انتہائی دلبرداشتہ تھا کیونکہ اس کے نمبر اس کی توقع سے کم آئے ، جس پر طالب علم نے گزشتہ روز زہریلی گولیاں کھالیں ، جس کے بعد حالت خراب ہونے پر حافظ عدیل کو فوری طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ۔
یاد رہے کہ  پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، رزلٹ بچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیا گیا ، رواں سال پوزیشنز نہیں بلکہ گریڈنگ جاری کی گئی ہے،میٹرک کا رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
چیئرمین لاہوربورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے والے سوا 2 لاکھ طلباء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث حالات انتہائی نازک تھے۔ لیکن رزلٹ بچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔ پہلے نمبروں کا سسٹم ہوتا تھا، جس میں پریکٹیکل میں نمبرز لگوا لیے جاتے تھے اور اس طرح نمبروں کے سسٹم میں حق دار پیچھے رہ جاتے ہیں۔ رواں سال پوزیشنز نہیں بلکہ گریڈنگ جاری کی گئی ہے۔ بورڈ کے امتحان میں ایک لاکھ 68 ہزار 60 امیدواروں نے اپلائی کیا، جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار امیدوار سائنس گروپ میں شریک ہوئے۔ اس میں ایک لاکھ 32 ہزار 678 کامیاب ہوئے۔ آرٹس گروپ میں ساڑھے72 ہزار امیدواروں نے اپلائی کیا۔ اور 36ہزار 912 بچے پاس ہوئے۔ مجموعی طور پرایک لاکھ 69 ہزار 596 امیدوار کامیاب ہوئے۔ طلباء 80029 پر رونمبر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments