ھفتہ 20 اپریل 2024

ڈاکٹر کی مریضہ سے بد فعلی ،دوست ویڈیو بناتے رہے

ڈاکٹر کی مریضہ سے بد فعلی ،دوست ویڈیو بناتے رہے
فوٹو :فائل

گوجرانوالہ(دھرتی نیوز)گوجرانوالہ میں ڈاکٹر نے مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے پاس دوا لینے گئی تھیں تو اسے ایک انجیکشن لگایا گیا۔

انجیکشن کے باعث اس پر غنودگی طاری ہو گئی اوراسی دوران ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

علاقہ پولیس کی جانب سے درج  کی جانے والی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا  کہ زیادتی کا نشانہ بناتےڈاکٹر کے پانچ دوستوں نے موبائل فونز پر ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments