بدہ 24 اپریل 2024

68 سالہ خاتون کو جوان آدمی نے اپنے پیار میں پھنسا کر لوٹ لیا

68 سالہ خاتون کو جوان آدمی نے اپنے پیار میں پھنسا کر لوٹ لیا
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) ایک 68سالہ عمر رسیدہ برطانوی خاتون کو کم عمر افریقی نوجوان کے ساتھ معاشقہ مہنگا پڑ گیا۔

زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔

دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام بیتھ ہیننگ ہے جو پروبیشن آفیسر کے طور پر ملازمت کرتی رہی اور سوشل ورک کرتی رہی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد اس کو 35سالہ آدمی سے محبت ہو گئی جو افریقی ملک گھانا کا شہری تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق بیتھ کی اس آدمی کے ساتھ انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی تھی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے ملنے گھانا پہنچ گئی۔

اس آدمی نے بیتھ کو شادی کے سہانے خواب دکھائے اور وہ اس کی باتوں میں آ گئی۔

اس نے اس آدمی کو گھانا میں ایک گھر خرید کر دے ڈالا اور اس کے باقی اللوں تللوں پر بھی رقم اڑاتی رہی اور جب رقم ختم ہوئی تو اس آدمی نے بیتھ کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔

بیتھ کا کہنا ہے کہ میںنے اس آدمی پر 18ہزار پاﺅنڈ کی رقم خرچ کی۔ ماضی میں جب میں سنتی تھی کہ کوئی خاتون کسی مرد کی محبت کے جال میں پھنس کر رقم گنوا بیٹھی تو میں ہنس دیتی تھی لیکن اب میں خود بے وقوف بن چکی ہوں اور مجھے ایسے لگتا ہے جیسے دنیا مجھ پر ہنس رہی ہے۔ 

Facebook Comments