ھفتہ 20 اپریل 2024

’یہ آپ ناقابل تلافی نقصان کررہے ہیں‘ اپنے دانت رگڑ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

’یہ آپ ناقابل تلافی نقصان کررہے ہیں‘ اپنے دانت رگڑ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا
فوٹو :فائل

نیویارک(دھرتی نیوز) سوشل میڈیا پر آئے روز نئے ٹرینڈز سامنے آتے رہتے ہیں جن میں صارفین کچھ نہ کچھ عجیب و غریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان دنوں ایک ایسا ٹرینڈ شروع ہو چکا ہے کہ سوشل میڈیا سٹارز نے اس ٹرینڈ کے چکر میں اپنے دانتوں کا بیڑہ غرق کرنا شروع کر رکھا ہے اور ایک معروف ڈاکٹر نے بھی اس ٹرینڈ کے حوالے سے سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس نئے ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین ناخنوں کو رگڑ کر ہموار کرنے والے آلے کے ساتھ اپنے دانتوں کو رگڑ رہے ہیں اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے لیے تو یہ محض ایک ٹرینڈ یا چیلنج ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس کے معروف دندان ساز ڈاکٹر شیڈ ایونز نے بزنس انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ٹرینڈ میں حصہ لینے والے انٹرنیٹ صارفین اپنے ہاتھوں سے اپنے دانتوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ دانتوں کے اوپر ایک تہہ ہوتی ہے جسے ’اینامیل‘ (Enamel)کہتے ہیں۔

یہ تہہ ایک بار ختم ہو جائے تو دوبارہ واپس نہیں آ سکتی اور اس آلے کے ساتھ دانتوں کو رگڑنے سے سیکنڈز میں یہ تہہ ختم ہو جاتی ہے۔

اس تہہ کے ختم ہو جانے کا مطلب آپ کے دانتوں کا ختم ہو جانا ہے۔ چنانچہ انٹرنیٹ صارفین کو اس ٹرینڈ سے دور رہنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں دانتوں کی صحت کے حوالے سے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔“ 

Facebook Comments