جمعرات 25 اپریل 2024

’یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے، یہ لوگ مجھے مار دیں گے‘ سشانت سنگھ نے کال کرکے کسے یہ کہا تھا ؟

’یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے، یہ لوگ مجھے مار دیں گے‘ سشانت سنگھ نے کال کرکے کسے یہ کہا تھا ؟
فوٹو :فائل
ممبئی (دھرتی نیوز) سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا جہاں آنجہانی اداکار نے خود کو ماردینے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔
بھارتی شوبز کے ستارے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
اس کیس کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تاہم دیگر تحقیقاتی ادارے اس کی مختلف زاویوں سے انکوائری کر رہے ہیں۔
ایسے میں بھارتی میڈیا میں نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جنھوں نے اس کیس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے فون کا ریکارڈ دیکھا گیا جس میں انھوں نے اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔
 ایسے میں تحقیق دانوں کے سامنے ایک اور حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو ایک ایمرجنسی کال کرکے انھیں خود کو درپیش خطرے سے آگاہ کیا۔
سشانت نے خوف کے عالم میں اس کال میں اپنی بہن میتو سنگھ کو کہا کہ ’یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے، یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔‘
واضح رہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر سشانت سنگھ کی موت کے معاملے کو تحقیقاتی ادارے مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔
ایسے میں سشانت کو ڈرگز دینے کے معاملات پر ان کی سابقہ دوست اداکارہ ریا چکرورتی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Facebook Comments