منگل 23 اپریل 2024

چکوال میں کوچ کھائی میں جا گری، 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق

چکوال میں کوچ کھائی میں جا گری، 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق
فوٹو :فائل

چکوال(دھرتی نیوز) چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس سے 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

چکوال سے 25 کلومیٹر دور چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس سے 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور ایس ڈی پی او صدر سرکل سید اظہر حسین شاہ اور ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ راجہ محمد زمان اور ایس ایچ او چوآسیدن شاہ موقع پر پینچ گئے۔

زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا، ڈوہمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Facebook Comments