جمعرات 25 اپریل 2024

کورونا ویکسین کی آزمائش ، حکومت پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا ویکسین کی آزمائش ، حکومت پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
فوٹو :فائل

لاہور (دھرتی نیوز )ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے بیان جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے ۔

میجرجنرل عامر اکرام نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کادوسرے مرحلے میں 508افرادپرٹرائل ہو گا ، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزارافرادپرویکسین کاٹرائل ہوگا، چین میں یہ ویکسین فوج اورپولیس کیلئے منظورہوچکی ہے ۔

ڈاکٹر فیصل کا اس حوالے سے کہناتھا کہ پاکستان میں کوروناسے بچاو¿کی ویکسین کاٹرائل شروع ہوگیا،ویکسین کاٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے، ویکسین کے ٹرائل پراپنی ٹیم کومبارکباددیتاہوں۔

  وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناتھا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلے کاآزمائشی آغاز ہو گیاہے ،ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیارکی ہے ، آزمائش میں 7 ممالک کے 40 ہزارافرادشریک ہوں گے،آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزارپاکستانی ہوں گے،ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ۔

Facebook Comments