جمعہ 29 مارچ 2024

لندن میں ایسی جگہ سے بھارتی غریب لڑکے کو بلا لیا گیا کہ مالی حالات سے پریشان نوجوان کا سارا خرچہ ” ہیریتک روشن “ نے اٹھانے کا اعلان کر دیا ، پیسے بھیج دیے

لندن میں ایسی جگہ سے بھارتی غریب لڑکے کو بلا لیا گیا کہ مالی حالات سے پریشان نوجوان کا سارا خرچہ ” ہیریتک روشن “ نے اٹھانے کا اعلان کر دیا ، پیسے بھیج دیے
فوٹو :فائل

ممبئی (دھرتی نیوز )بالی ووڈ کے اداکار ” ہیریتک روشن “ نے 20 سالہ نوجوان لڑکے کو اپنا خواب پورا کرنے کیلئے تین لاکھ روپے دیتے ہوئے دریا دلی کی بڑی مثال قائم کر دی ہے ۔

” ممبئی مرر “ کے مطابق 20 سالہ کمل سنگھ کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں تاہم نوجوان لڑکے کو لندن کے ” نیشنل بیلے سکول “ کی جانب سے ایک سال پر محیط ٹریننگ پروگرام کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تاہم مالی حالات کی خرابی کے باعث کمل سنگھ کو لندن جانے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا ، چونکہ بالی ووڈ ہیرو ہرتک روشن خود ایک ڈانسر ہیں تو وہ اس حوالے سے لندن کے ڈانس سکول کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے جانے کی اہمیت کو خو ب سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر کمل سنگھ کو لندن جا کر ڈانس سکول میں کورس مکمل کرنے کیلئے مدد فراہم کرتے ہوئے تین لاکھ روپے بھیج دیئے ، ہیرتک روشن نہیں چاہتے کہ کمل پیسوں کی کمی کے باعث زندگی کی سب سے بڑے موقع کو گنوا دے ۔

 یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے پیش نظر ہیریتک روشن نے پہلے بھی بیک گراونڈ ڈانسرز کی مالی طور پر امداد کی تھی اور براہ راست ان کے اکاﺅنٹس میں پیسے بھیجوائے تھے ۔

Facebook Comments