جمعرات 28 مارچ 2024

”ایک بھی کرونا کیس نکلا تو سکول بند کر دیں گے“صوبائی وزیرتعلیم نے اعلان کردیا

”ایک بھی کرونا کیس نکلا تو سکول بند کر دیں گے“صوبائی وزیرتعلیم نے اعلان کردیا
فوٹو :فائل

لاہور(دھرتی نیوز) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو سکول بند کر دیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگے گا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان سکولوں کو بندکر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو سکول بند کر دیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ کل سے چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں سکولز اپنے شیڈول کے مطابق کھلیں گے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سندھ سے کم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرونا کیس بڑھے تو سکولز بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments