جمعہ 29 مارچ 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا گیا ،رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264بار سزائے موت

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا گیا ،رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264بار سزائے موت
فوٹو :فائل

کراچی(دھرتی نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا تحریری فیصلہ سنا دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق فیصلہ میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 265بار سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔ مجرمان کو 697سال قید کی سخت سزا بھی سنائی گئی۔

مجرمان کو مجموعی طورپر 10لاکھ 50ہزار فی کس جرمانے کی سزابھی سنائی گئی۔ عدالت نے سہولت کاروں کو مجرموں کو دو دو بار عمرقید، تین لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرمان میں فضل احمد، ارشد محمود ، علی محمد اور شارخ شامل ہیں۔

مجرمان کو فی کس 27لاکھ 77ہزار 353روپے دیت ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ مجرمان نے11 ستمبر 2012 کو کراچی کی بلدیہ فیکٹری کو کیمیکل ڈال کر آگ لگا ئی تھی جس میں 250سے زائد مزدور زندہ جل گئے اور 50 سے زائد افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے۔

المناک سانحے کے مقدمے نے 8 برسوں میں بڑے نشیب وفراز اور رکاوٹوں کو عبور کیا ہے۔

Facebook Comments