جمعہ 19 اپریل 2024

8 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے یہ رقم کہاں اُڑا دی؟ جان کر آپ بھی کہیں ایسے پیسے سے کنگال ہی اچھے

8 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے یہ رقم کہاں اُڑا دی؟ جان کر آپ بھی کہیں ایسے پیسے سے کنگال ہی اچھے
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) 2011ءمیں برطانوی شہری کولن ویئر اور اس کی اہلیہ کرسٹین نے یورپ کی سب سے بڑی لاٹری جیتی اور گزشتہ سال اپنی موت تک کولن نے خطیر رقم ایسے کاموں میں اڑا ڈالی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق کولن اور کرسٹین نے 16کروڑ 10لاکھ یورو (تقریباً 31ارب 44کروڑ روپے)کا یورو ملینزجیک پاٹ جیتا تھا اور کولن نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی موت تک 8سال کے دوران 4کروڑ یورو (تقریباً8ارب روپے) کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی تھی۔ 

اس تناسب کو دیکھا جائے توکولن نے فی ہفتہ 1لاکھ یورو (تقریباً 1کروڑ 95لاکھ روپے)خرچ کیے۔

کولن ایس ٹی وی میں بطور کیمرا مین نوکری کرتا تھا۔

اس نے یہ خطیر رقم لگژری کاروں، نوادرات اور اپنے پسندیدہ فٹ بال کلب کی خریداری سمیت دیگر ایسے کاموں میں خرچ کی۔

اس نے اپنی دوستوں اور کئی فلاحی تنظیموں کو بھی رقم عطیہ کی۔

کرسٹین نے بھی مہنگے ترین زیورات اور دیگر چیزیں خریدیں۔

اپنی موت سے چند ہفتے قبل کولن نے اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو ٹرمپ ٹرن بیری پر ایک لگژری الوداعی پارٹی تھی۔

اس پارٹی پر 10لاکھ پاﺅنڈ خرچ ہوئے تھے۔

باقی رقم کولن نے اپنے بچوں 32سالہ کارلے اور 30سالہ جیمی کو وراثت میں منتقل کی ہے۔ 

Facebook Comments