جمعہ 19 اپریل 2024

چین پوری دنیا کو کورونا کی ویکسین فراہم کرے گا: چینی صدرشی جن پنگ

چین پوری دنیا کو کورونا کی ویکسین فراہم کرے گا: چینی صدرشی جن پنگ
فوٹو :فائل

نیویارک(دھرتی نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر سیاست کی کوشش کو مسترد کردینا چاہیے، چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق چین کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تہذیبوں کے ٹکراو¿ کے جال میں بھی نہیں پھنسنا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے،وبا کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو قائدانہ کرداراداکرنے کا موقع دیاجانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں متعدد کورونا ویکسینیں ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا،ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی۔

Facebook Comments