جمعرات 25 اپریل 2024

بیکری پر کام کرنے والے 18 سالہ لڑکے سے مالک کی دو ساتھیوں سمیت مبینہ بد فعلی

بیکری پر کام کرنے والے 18 سالہ لڑکے سے مالک کی دو ساتھیوں سمیت مبینہ بد فعلی
فوٹو فائل : رائٹرز

ڈگری(دھرتی نیوز) بیکری پر کام کرنے والے 18سالہ حافظ قرآن عمران کلوئی سے بیکری کے مالک اقبال نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ بدفعلی کی ہے۔ 

ڈگری میں بیکری پر کام کرنے والے غریب ملازم 18سالہ حافظ قرآن عمران کلوئی ولد خان محمد کلوئی سے بیکری کے مالک اقبال نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ بدفعلی کی۔

متاثرہ نوجوان ورثا کے ساتھ ڈگری تھانے پہنچ گیا، پولیس کی جانب سے میڈیکل لیٹر جاری کردیا گیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق بیکری کے مالک نے رات بیکری میں رہنے کا کہا اور چائے میں نشہ آور چیز ملا دی۔

اقبال نے اپنے ساتھیوں اکبر، ساجد اور مصالو کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

آخری اطلاعات آنے تک مقدمہ داخل نہیں کیا گیا تھا۔

Facebook Comments