جمعہ 29 مارچ 2024

اگر آپ کی گاڑی بھی دھواں چھوڑتی ہے تو سڑک پر آنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کی گاڑی بھی دھواں چھوڑتی ہے تو سڑک پر آنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
فوٹو :فائل

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو دو ہزار روپے جرمانہ اور تین روز تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر بروقت قابو نہ پانے کی خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے سموگ پر قابو پانے سے متعلق سفارشات جمع کرائیں۔

عدالت نے سفارشات منظور کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ دو سو سے بڑھا کر دو ہزار روپے کرنے اور تین روز تک بندش کا حکم دیا۔

عدالت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو چھ سال سے زیر التوا موٹر وہیکل بل جلد کابینہ میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

Facebook Comments