جمعہ 19 اپریل 2024

جرمنی کے قومی دن کے موقع پرجرمن سفيرکی جانب سے راشن کی مفت تقسیم، اسلام آباد

جرمنی کے قومی دن کے موقع پرجرمن سفيرکی جانب سے راشن کی مفت تقسیم، اسلام آباد

جرمنی کے قومی دن کے موقع پر جرمن سفير نے اسلام آباد کی مسکین کالونی ميں مفت راشن تقسیم کیا۔

جرمن سفیر برن ہارڈ رضاکاروں کے ہمراہ اسلام آباد کی کچی آبادی مسکین کالونی پہنچے اور ایک ایک ماہ کے راشن کے پیکٹس مستحقین کے حوالے کیے۔

رضاکار نے بتایا کہ ہم اس کرسچن کمیونٹی میں آج 150 فوڈ پیکس بانٹ رہے ہیں۔ یہ فوڈ بینک سارا سال یہاں کام کرتا ہے۔ نشاندہی کرتے ہیں ان خاندانوں کی جو ضرورت مند ہیں اور ان کو فوڈ سیکیورٹی اور فوڈ پیکس کے ساتھ ہم سپورٹ کرتے ہیں۔

جرمن سفیر برن ہارڈ نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ ایک عظیم ملک اور عظیم انسان ہیں۔

راشن لینے والی خواتین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، بچوں کے بھی خرچے ہوتے ہیں جبکہ بجلی گیس کے خرچے بھی کافی ہوتے ہیں اس لیے یہ ہمیں ماہانہ راشن دیتے ہیں

Facebook Comments