جمعہ 19 اپریل 2024

پارلیمنٹ میں ماسک نہ پہننے پرجرمانے کا فیصلہ، جرمنی

پارلیمنٹ میں ماسک نہ پہننے پرجرمانے کا فیصلہ، جرمنی

جرمنی کی پارلیمنٹ میں ماسک نہ پہننے والے ارکین پر 5 ہزار سے 25 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی پارلیمان کے صدر وولفگانگ شوئبلے کی جانب سے پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاؤنجز، میٹنگ روم، راہداریوں اور لفٹس میں بھی تمام اراکین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث یہ قانون فوری طور پر لاگو کیا گیا ہے جوکہ 17 جنوری 2021 تک نافذ العمل رہے گا۔

جرمنی میں بڑھتے کرونا کیسز کے باعث لاگو کیے گئے نئے قواعد کے تحت ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو عمارت میں داخلے سے روکا بھی جاسکتا ہے تاہم اسمبلی میں تقریر کے دوران ماسک اتارنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی کرونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے حفاظتی ہدایات کی پاسداری کی سختی سے تاکید کی جا رہی ہے

Facebook Comments