ھفتہ 20 اپریل 2024

شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے

شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے مرکزی جلوس آج نکالے جائیں گے۔

کراچی میں چہلم کے جلوسوں کے روٹ پر اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

پنجاب میں آج ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
ہے جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8بجے تک بند رہے گی۔

بوتراب
اسکائوٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم کے مطابق نشتر پارک سے برآمد ہونے
والے چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس کرے گی۔

علاوہ ازیں کراچی میں حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments