جمعرات 28 مارچ 2024

ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا نے ٹک ٹاکرز کو نیا مشورہ دیدیا

ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا نے ٹک ٹاکرز کو نیا مشورہ دیدیا

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹک ٹاکرز کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگا دی گئی جس کے بعد سے ٹک ٹاک صارفین بہت پریشان ہیں کیونکہ متعدد ٹک ٹاکرز اس ایپ کے ذریعے روزگار کما رہے تھے اور اب یوں اچانک اس کی پابندی کے بعد ٹاک ٹاکرز کی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این (VPN) نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں لیکن پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سے متعلق اپنے پیغامات جاری کرنے والی جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاک صارفین کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وی پی این استعمال نہ کریں۔‘

Facebook Comments