جمعہ 29 مارچ 2024

وہ ملک جہاں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا

وہ ملک جہاں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈنمارک کی حکومت نے جانوروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 10 لاکھ نیولوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب
سائٹ wionnews  جانوروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کے
بعد ڈنمارک کی حکومت نے مقامی کسانوں کو ایک لاکھ نیولے تلف کرنے کا کہا
ہے۔

یہ قدم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے زراعت کی اس رپورٹ کے بعد
اٹھایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ شمالی جوٹ لینڈ
نامی علاقے کے ایک نیولوں کے فارم سے ہورہا ہے۔ اکتوبر کے آغاز میں ہی
شمالی جوٹ لینڈ کے فارمز کے 60 نیولوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 کو
نگرانی میں رکھا گیا۔

ڈنمارک کے شہر اوٹاہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد نیولے کورونا وائرس سے
ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے موسم سرما کے آغاز میں ہی
یہ اقدام اٹھایا تاہم ڈنمارک میں ستمبر میں ہی کورونا کے کیسز میں اضافہ
دیکھنے میں آیا۔

Facebook Comments