جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک ارب 15 کروڑ
ڈالر کے 2 معاہدے طے پاگئے۔ورلڈ بینک کی جانب سے نرم شرائط پر ہائیڈرو پاور
اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک ارب 15 کروڑ
ڈالر کے 2 معاہدے طے ہوئے ہیں، دونوں معاہدے خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو
پاور اور قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ہیں۔ ورلڈ بینک کی جانب سے
نرم شرائط پر ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا
جائےگا۔وزیراعظم عمران خان معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں موجود
تھے۔اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید
توانائی منصوبے پر 45 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ داسو ہائیڈروپاور منصوبے کے
پہلے فیز پر لاگت کا تخمینہ 70کروڑ ڈالر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کو
اہمیت دیتا ہے۔ حکومت ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر کو سستا رکھ کر
ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کو
جان بوجھ کر سستا رکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ڈالر
سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا
شروع ہوئے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی
ہے۔ ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو بھی کم کیا۔

Facebook Comments