ھفتہ 24 اکتوبر 2020

سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے؟پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات سے چبھتا سوال پوچھ لیا

 سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے؟پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات سے چبھتا سوال پوچھ لیا

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان اور (ن) لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے؟جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شبلی فراز کوآج پتا چل جائے گا کہ گجرانوالہ جلسے میں کتنے افراد آئیں گے؟ ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے پرویز رشید نے کہا ہے کہ سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے؟جبکہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گوجرانوالہ جلسے کادباوپڑاتوحکومت کوہوش آگیا، جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، کسان، تاجر سمیت سب گوجرانوالہ پہنچیں، ملک میں کوئی حکومت نہیں، عمران خان کی شکل میں ایک ٹولہ مسلط ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر آدمی تنگ ہے، ملک میں 2 سال سے کوئی گورننس نہیں، بنانا تو دور کی بات حکومت نے کسی منصوبے کا اعلان تک نہیں کیا، ڈھائی سال میں ملک کو اس سطح پر پہنچا دیا گیا، چیئرمین نیب پوری اپوزیشن کو جیل بھیجنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان، شہزاد اکبر وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں مجھے کہا گیا 15 اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوں گرفتار کرلیں گے۔