منگل 27 اکتوبر 2020

زرمبادلہ کے ذخائر 12بلین ڈالر سے نیچے آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 12بلین ڈالر سے نیچے آگئے

پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی مرتبہ 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے۔

 زرمبادلہ کے ذخائر 26 جون کے بعد پہلی بار 12 بلین ڈالر سے نیچے آگئے جس کی وجہ 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 507 ملین ڈالر کی غیر ملکی قرضوں کی  ادائیگی نہ کرنا ہے۔

رواں ماہ 9 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 11.8 بلین ڈالر رہے۔

دریں اثنا، پاکستان میں تجارتی بینکوں کے پاس موجود غیرملکی ذخائر 7.22 بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان میں کل غیر ملکی ذخائر اب 19 ارب ڈالر سے کم ہیں