ھفتہ 24 اکتوبر 2020

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں ہی آج کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 49 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 163 روپے پر فروخت ہور ہاہے ۔ 27 اگست سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے کمی آ چکی ہے جس کے باعث پاکستان پر بیرونی قرضوں میں بھی کمی ہو گی ۔