ھفتہ 24 اکتوبر 2020

پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ،راہول گاندھی نے پاکستانی کامیابی تسلیم کرلی

پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ،راہول گاندھی نے پاکستانی کامیابی تسلیم کرلی

بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت سے بہتر اقدامات کیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راہول گاندھی نے آئی ایم ایف کی جانب سے کئی ممالک کی جی ڈی پی سے متعلق جاری کیے گئے گراف کی تصویرشیئر کی اور ساتھ لکھا یہ بی جے پی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی ہے، پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس بحران کو بھارت سے بہتر طور پر سنبھالا ہے۔